مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

راولپنڈی: فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے کیپٹن ضرغام فرید مہمند ایجنسی میں شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہند گھاٹ، ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن ضرغام کی نماز جنازہ پشاور کینٹ میں ادا کی گئی جس میں گورنر کے پی، صوبائی وزراء، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے