پشاورمیں پولیس کاچھاپہ،6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد،3 ملزمان گرفتار

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھانہ ماڑی کے قریب رنگ روڈ چوک میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کے 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی جاوید اقبال کے مطابق ملزمان کی شناخت امجد، ساجد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو مزید 9 کڑور مالیت کے نوٹ چھاپنے کی تیاری کر رہے تھے۔

جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کیے جانے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے