وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ویڈیو پیغام مؤخر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا آج قوم کے لیے جاری ہونے والا ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ شدہ پیغام آج رات نشر کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان یا سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں قوم سے ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امور پر بات کرنی تھی لیکن اب وزیراعظم کا قوم کے لیے ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق گزشتہ روز عوام کو اہم پیغام دینے کا اعلان کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے