سرکاری اشتہارات پر حکومت کا کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے جس میں سرکاری اشتہارات پر حکومت کا کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس سے متعلق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری اشتہارات پر سرکاری کنٹرول ختم کر رہے ہیں، اب اشتہار میرٹ پر دیے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اشتہارات کے اجرا کیلئے میرٹ پر مبنی پالیسی بنارہے ہیں، پچھلی حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں، پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی تاہم موجودہ حکومت سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر سرکاری اشتہارات کی مد میں واجب الادا رقم جاری کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے اور امید ہے کہ اس اقدام سے میڈیا انڈسٹری کو ریلیف ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے