قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں، بلاول بھٹو

غذر: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں کیوں کہ ان کی منزل اقتدار حاصل کرنا تھی، جو انہوں نے دھاندلی کرکے حاصل کرلی۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں، قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں کیوں کہ ان کی منزل اقتدار تھی جو دھاندلی کر کے حاصل کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کی سیاست نہیں کرتے، وعدے کرکے یوٹرن لے لیتے ہیں، ان کی سیاست ان ہی سے شروع اور ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیے، اصلاحات کرکے بااختیار بنایا، گندم پر سبسڈی دی، ایف سی اور مالیاتی نظام سے نجات دلا کر غلامی سے نجات دلائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

[pullquote]تحریک انصاف کا ردعمل[/pullquote]

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا بلاول بھٹو کی غذر کے جلسے میں تقریر پر ردعمل میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست سیکھ رہے ہیں اور وہ لکھی تقریر سے ہٹ کربات کریں گے تو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے