ملک بھرمیں میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں: اسلام آباد میں سیرت کانفرنس کا اہتمام

اسلام آباد: ملک بھر میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر ہے جب کہ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 2 روزہ سیرت کانفرنس آج سے شروع ہونے جارہی ہے۔

ملک بھر میں میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے درود و سلام کی محفلیں سجائی جارہی ہیں جب کہ گھروں اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

آرائشی سامان کے اسٹالز اور دکانوں پر رش بڑھ گیا جہاں سے خریدار نعلین پاک کی شبیہ کے بیجز، جھنڈے اور دیگر چیزیں خرید رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو روزہ رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد کی جارہا ہے جس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

سیرت کانفرنس میں علماء اور مشائخ سمیت بیرون ملک سے نامور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی اور کانفرنس میں سیرت طیّبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے