زبان پر قابو رکھنا نبی کریمؐ کی سنت ہے: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ زبان پر قابو رکھنا نبی کریمﷺ کی سنت ہے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سیرت النبیﷺ مکمل اپنائے بغیر مذہب مکمل نہیں ہوتا، سیرت پر عمل سے ہی انا کا خاتمہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ناموں کی مناسبت کی سنت کوقائم رہنا چاہیے، نبی پاک ﷺ کی ذات ہرلمحہ رحم کرنے والی تھی، رحمت اللعالمینﷺ نے صلہ رحمی کادرس دیا، صراط مستقیم ہم سب کا مقصد ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ زبان پر قابو رکھنا نبی کریمﷺ کی سنت ہے، ناموس رسالتﷺ پر ہم سب جان دینےکو تیار ہیں لیکن پاکستان کی سڑکوں پر جو دیکھا اس سے افسوس ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے