بابا گرونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد

لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔

بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ اسٹیشن پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام اور گورد وارہ پربندھک کمیٹی نے ان کا استقبال کیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عیدمیلادالنبی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صرف نئی دہلی کے ہمارے ہائی کمیشن نے 3500 سے زائد سکھ یاتریوں کے ویزا جاری کیے، سکھ یاتری بابا گرونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آرہے ہیں جہاں 21 سے 30 نومبر تک تقریبات ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے