امیتابھ بچن کی جانب سے عالم اسلام کو جشن میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد

جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گذشتہ روز اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے تمام مسلمانوں کو میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دی۔

ساتھ ہی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بالی وڈ اسٹار نے دعا کی کہ ‘سارا جہان امن، خوش حالی اور خوشیوں سے بھر جائے’۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آقائے دو جہاں رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کا جشن بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔

اس موقع پر حضور اکرم ﷺکی ذات مبارک اور ان کی تعلیمات سے متعلق سیمینارز، کانفرنس اور محافل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے