عوام نے مہاتیر اور ہمیں کرپشن کے خلاف اقتدار دیا: وزیراعظم عمران خان

کوالالمپور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملائیشیا اور پاکستان کی حکومتوں میں ایک قدر مشترک ہے کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خلاف اقتدار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاکہ مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے، خزانہ، نجکاری، سیاحت اور خوراک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مراکز کے قیام کے لیے ملائیشیا تعاون کرے گا اور ہم ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی حکومتوں میں ایک قدر مشترک ہے کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خلاف اقتدار دیا ہے۔

وزیراعظم کا انسداد بدعنوانی کمیشن کا دورہ

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن کا دورہ کیا جہاں ملائیشیا کے چیف کمشنر برائے انسداد بدعنوانی کمیشن نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کی بدعنوانی کے خلاف مہم سے سیکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر گئے تھے جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان اپنا دورہ ملائیشیا مکمل کرکے پاکستان واپس روانہ ہوگئے، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے