کوہاٹ کی رہائشی مقتول آرمی آفیسر کی اہلیہ نگہت آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی نے جرگے کے دوران دن دیہاڑے ان کے خاوند کو قتل کیا . جرگے میں شہریار آفریدی موجود تھے اور ان کے والد کے گھر میں جرگہ ہو رہا تھا . نگہت آفریدی نے مزید کہا کہا شہر یار آفریدی نے ان کی جائیداد پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ ان کی ہمیشرہ کے خاوند کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے علاقہ غیر درہ میں جلا دیے تھے . ان الزامات پر جب جیو نیوز کے صحافی اعزاز سید نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے سوال کیا تو وہ برا منا گئے اور سوال کا جواب دینے کے بجائے غصے سے چل دیے .
[pullquote]ویڈیو دیکھیں اور آئی بی سی ٹی وی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا نہ بھولیں [/pullquote]