وزیراعظم آج کراچی اورسکھر میں ویڈیو لنک کے ذریعے 2 ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج بیک وقت دو ٹرینوں کا بذریعہ ویڈیو لنک افتتاح کریں گے۔

محکمہ ریلوے میں شامل ہونے والی دو مزید ٹرینوں کی افتتاحی تقریب کراچی اور سکھر اسٹیشنز پر منعقد ہوگی اور بذریعہ ویڈیو لنک وزیراعظم عمران خان سندھ ایکسپریس اور شاہ عبدالطیف بھٹائی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق سندھ ایکسپریس دن 11 بجے سکھر سے کراچی اور صبح ساڑھے 8 بجےکراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہوگی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید فیصل آباد ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کا بھی جلد افتتاح کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد وہ حکومت کے 100 روزہ پلان میں 10 نئی ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا کرلیں گے۔

اس سے قبل وزیر ریلوے نے 16 اکتوبر کو سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کیا تھا جن میں روہڑی اور کوٹری کے درمیان چلنے والی موئن جو دڑو ایکسپریس اور دوسری روہڑی سے خانپور تک چلائی جانے والی روہی فاسٹ پسنجر شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے