حکومت کاتحریک لبیک کے خلاف آپریشن،خادم رضوی،افضل قادری ،آصف جلالی گرفتار

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف ملتان روڈ پر آپریشن کیا گیا اور خادم رضوی سمیت 50 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تحریک لبیک نے 25 نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کااعلان کررکھا تھا جس کی کال خادم رضوی نے دی تھی۔

آئی بی سی اردو کو انتہائی مصدقہ زرائع سے خبر ملی ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے اور پولیس کو اس تنظیم کے اہم عہدے داروں کی گرفتاری کے آرڈرز کر دیے گئے ہیں .

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت نے توہین رسالت کے الزام میں قید آسیہ مسیح کی سپریم کورٹ سے رہائی کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیے ۔ تحریک کے مرکزی رہ نما اور سرپرست پیر افضل قادری نے لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ پر الزامات عائد کئے ۔سپریم کورٹ کے تین ججوں کے واجب القتل ہونے کا فتوی جاری کیا جبکہ وزیر اعظم کو یہودی بچہ قرار دیا ۔

تحریک لبیک پاکستان (TLP) ایک سیاسی تنظیم ہے جو تحریک لبیک یا رسول اللہ نامی جماعت کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت قائم ہوئی ہے۔ 26 جولائی 2017ء کو الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹر ہوئی اسے اور کرین کا نشان الاٹ ہوا۔2018 کے انتخٌابات میں اس جماعت کو پاکستان میں سب سے زیادہ مذہبی ووٹ ملے جو 22 لاکھ 80 ہزار ہیں .

اس تحریک کی بنیاد 29 فروری 2016 کو حکومت پاکستان کی طرف سے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو دی جانے والی غیر علانیہ پھانسی کے بعد اگلے دن یکم مارچ کو لیاقت باغ، راول پنڈی میں ہونے والی نمازجنازہ کے اجتماع میں کیا گیا ۔ پھانسی کی خبر عام ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیاجبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر حکومت نے فوری پابندی لگادی تھی تاہم جنازے کے فوری بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں چار روزہ دھرنا دیا جس میں میٹرو سمیت اہم قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا .

ملک بھر توڑ پھوڑ ، تحریک لبیک کے قائدین سمیت 350 کے خلاف مقدمہ درج

گذشتہ دنوں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ تحریک لبیک کی قیادت نے عدلیہ ، فوج اور حکومت سے معافی مانگی ہے تاہم یہ اب ان پر ہے کہ وہ انہیں معاف کرتے ہیں یا نہیں ۔

تحریک لبیک کی قیادت کون ہے ؟

سپریم کورٹ نے بھی تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اب آپریشن کا اآغاز بھی ہو گیا ہے . راولپنڈی سے ربنواز فاروقی کو پولیس نے گرفتار کر لیا . خادم حسین رضوی نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ مجھے جب بھی گرفتار کیا جائے تو آپ فورا سڑکوں پرآ جائیں . انہوں نے کہا کہ حکومت کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں اور پورے ملک میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے