تحریک منھاج القرآن میلان کی طرف سے عید میلاد النبی کا انعقاد

رپورٹ ۔ میلان

ہر سال تحریک منھاج القرآن میلان عید میلاد النبی کا انعقاد مذہبی جوش و جذبے سے کرتی ہے۔ آج 25 نومبر بروز اتوار کو عید میلاد کا پروگرام میلان سینٹرل سٹیشن منعقد ہوا۔

پروگرام کی صدارت منھاج القرآن میلان کے صدر مرزا افضل اور انتظامی امور کی نگرانی راجہ ساجد حبیب ذمہ واریا نے ادا کی۔ پروگرام کے آغاز سے قبل نماز ظہر با جماعت مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر ادا کی گئی۔

پروگرام مرکزی وقت کے مطابق سوا دو بجے شروع ہوا، اور لوگ جو در جوق اس جلوس میں شامل ہوتے گئے۔ پولیس اور میلان کی انتظامیہ نے جلوس کو حفاظتی حصار میں گھیر رکھا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے علما و مشایخ نے شرکت کی اور اپنے اپنے انداز میں رسول اللہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے اور اس میں دہشتگردی سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔ اسلام محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جبکہ آج

Tehreek Minhaj ul Quran Milan

دنیا والے انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ ہمارے نبی آخر زمان دونوں جہانوں کے لئے رحمت کا سر چشمہ ہیں۔

 

اس موقع پر منہاج القرآن میلان کے صدر مرزا محمد افضل نےاپناحمدیہ کلام پنجابی کی رباعی کی شکل میں پیش ک

یا اور خوب داد وصول کی۔

پروگرام کا اختتام نماز عصر کے بعد دعا کے ساتھ ہوا۔پروگرام کے بعد کھانا بھی تقسیم کیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے