حکومت کا گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات کی سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

عبوری صوبے کا درجہ ملنے سے گلگت بلتستان کی حکومت کو اضافی اختیارات مل جائیں گے تاہم اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق گلگت بلتستان کو مکمل صوبے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کی سمری وزارت امورِ کشمیر نے تیار کی ہے جس کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں کل پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے آئینی ترمیم کی صورت میں یہ معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت کو آئینی ترمیم منظور کرانے کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نے وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے سفارشات کی سمری تیار کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے