ایمن خان دپیکا کی ریپلیکا

ٹی وی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب خان کی ‘طویل ترین شادی’ پر تو ویسے ہی دلچسپ تبصرے جاری تھے لیکن اب دلہن ایمن کے رخصتی کے موقع پر کیے گئے بناؤ سنگھار پر بھی مداحوں کے مذاق اور تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

ایمن خان نے اپنی شادی کی ہر تقریب میں ہی بھاری کامدار ملبوسات کا انتخاب کیا، جس کے ساتھ میک اپ اور جیولری کا بھی بطور خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

مداحوں کو برائیڈل شاور، رسم ابٹن، رسم حنا، نکاح اور پارٹی کے بعد انتظار تھا تو اداکارہ کی رخصتی کا، لیکن بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایمن خان رخصتی کی دُلہن بن کر مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔

ایمن خان نے شادی کی اب تک کی ہر تقریب کی طرح رخصتی میں بھی ڈیزائنر ارم خان کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا جو کہ دیگر ایونٹس کی نسبت زیادہ بھاری اور کامدار تھا۔

اداکارہ نے میک اپ کے لیے میک اپ آرٹسٹ عمر وقار کا انتخاب کیا، جنہوں نے ایمن کا گلیمرس اور اسموکی میک اپ کیا جب کہ ایمن خان کی بہن و اداکارہ منال خان کو بھی عمر وقار نے ہی تیار کیا تھا۔

ایمن کی رخصتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے انہیں ’دپیکا کی ریپلیکا’ قرار دے ڈالا۔

انسٹاگرام پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ عمر وقار نے دونوں بہنوں کو بالکل بھی اچھا تیار نہیں کیا۔

خاص کر ایمن خان کے ہیئر اسٹائل پر شدید تنقید کی گئی۔

غلام فاطمہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ایمن کا لباس زبردست ہے لیکن ان کے ہیئر اسٹائل نے انہیں تباہ کردیا ہے۔

آمنہ شیخ نے اسٹائلسٹ عمر وقار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’خوبصورت لوگوں کو بدصورت بنادیا ہے‘۔

جبکہ عاشی نامی صارف نے لکھا کہ ‘بالوں کے ساتھ زیادتی کردی عمر وقار نے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایمن خان کے میک اپ، ہیئر اسٹائل اور عروسی لباس پر مزاحیہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

کسی نے ایمن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر جملے ‘کھینچ کے رکھو ان کو’ کا کوئی چہرہ ہوتا ہے تو وہ ایسا ہوتا۔ ‘

کسی نے لکھا ، ‘جب پروفیشنل میک اوور کے بعد آپ اپنے آپ کو آئینے میں دیکھو اور سوچو کہ یہ کیا کردیا، میرا پیسہ ڈوب گیا لیکن پھر خیال آئے کہ چلو ڈریس تو اچھا ہے نا۔’

تاہم بہت سے لوگوں کو ایمن خان اپنی رخصتی کے موقع پر پسند بھی آئیں اور انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے