اینکرفریحہ ادریس کا خاوند پی ٹی وی ورلڈ کا سربراہ مقرر

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اینکر فریحہ ادریس کے شوہر مسعود بیگ کو پی ٹی وی ورلڈ کا سربراہ تعینات کر دیا

مسعود بیگ کو مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران محمد مالک نے پی ٹی وی میں بھرتی کیا تھا .

موجودہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فریحہ ادریس کی سفارش پر ان کے شوہر مسعود بیگ کو پی ٹی وی ورلڈ کا سربراہ بنا دیا حالانکہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی تجربہ ،قابلیت اور اہلیت نہیں ہے .

صحافی عظمت ملک نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ

"فریحہ ادریس کے شوہر مسعود بیگ ن لیگ دور میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے عہدے پر بھرتی ہوئے اور ناقص کارکردگی پر ان کو پروڈیوسر بنا کر تنزلی بھی کی گی لیکن اچانک ہیڈ آف پی ٹی وی ورلڈ کے عہدے کے لیے اہل ہو گئے”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے