فیس بک کسے کہتے ہیں؟

[pullquote]
فیس بک کسے کہتے ہیں؟[/pullquote]

فیس بک کے صارفین کی تعداد دنیا میں کروڑوں میں ہے۔فیس بک ایک سماجی ویب سائٹ ہے جو دوستوں کے ایک نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ ایک صفحے یا پروفائل کی صورت میں موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک فرد واحد یا ادرے اور تنظیم کی بھی ہو سکتی ہے۔ فیس بک میں پروافائلز پر فرینڈز اور صفحوں پر فین کی صورت میں لوگ نظر آتے ہیں۔

[pullquote]
کیا ہے پروفائل؟[/pullquote]

یہ وہ صفحہ جس پر آپ اپنی معلومات اور اپنے بارے میں لکھتے ہیں۔ اس میں آپ کی تصاویر، ویڈیوز، پسند اور نا پسند کے بارے میں ہوتا ہے۔ پروفائل کی صورت میں آپ پانچ ہزار افراد تک فیس بک کے صارفین کو اپنا دوست بنا سکتے ہیں اس کے بعد فیس بک آپ کو اجازت نہیں دے گا۔ اس صورت میں اکثر افراد اپنی پروفائل کو ایک صفحے کی صورت میں بدل لیتے ہیں جس کی سہولت فیس بک کے نظام میں موجود ہے۔ اگر آپ کوئی صحافی یا سماجی شخصیت ہیں تو شاید آپ ذاتی اور سماجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہیں جس کیلئے پروفائل اور پیج دونوں موجود ہیں۔

[pullquote]پیج کسے کہتے ہیں؟[/pullquote]

پیج یا صفحہ فیس بک کی پروفائل کا وہ روپ ہے جو عموماً مختلف اداروں کو دیا جاتا ہے لیکن بہت سی شخصیات بھی اسے استعمال کرتی ہیں۔ اس میں کئی خصوصی چیزیں شامل کر کے اسے اداروں کیلئے قابل عمل بنایا گیا ہے۔ جیسا کہ آئی بی سی اردو کا فیس بک پر صفحہ ہے جسے اس مضمون کی اشاعت کے وقت ایک لاکھ چونتیس ہزار افراد سے زائد پسند کرتے ہیں یا اس کے فین ہیں۔

[pullquote]فالو کرنا کسے کہتے ہیں ؟[/pullquote]

آپ کے پیج یا وال کو جو لوگ فالو کرتے ہیں ، انہیں فالوورز کہتے ہیں .جیسے آئی بی سی اردو کے پیج کو اب تک ایک لاکھ اڑتیس ہزار لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے .

[pullquote]فین کون ہیں؟[/pullquote]

اس کا فیس بک کی زبان میں ہرگز مطلب پنکھا نہیں ہے بلکہ یہ لفظ کسی فیس بک صفحے کو پسند کرنے والے افراد کے بارے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ ان افراد کی تعداد اپنے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

[pullquote]کیا ہے وال؟[/pullquote]

یہ وہ صفحہ ہے جو آپ کی پروفائل کا مرکز ہوتا ہے جہاں آپ کی اور آپ کے دوستوں کی آپ کیلئے مختلف چیزیں جمع ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے دوست نے آپ کی ایک تصویر کھینچی اور وہ آپ کو دکھانا چاہتے ہیں تو وہ اسے آپ کی وال پر لگا دیں گے جس سے آپ فوری اسے دیکھ سکیں گے۔

[pullquote]
پرائیوسی کا مطلب؟[/pullquote]

پرائیوسی کا اگر ایک کھلا مطلب فیس بک کی زبان میں لیا جائے تو وہ یہ ہے کہ آپ کیسے اپنی فیس بک کی پروفائل کو استعمال کرنا چاہیں گے۔ آپ اسے فرینڈز اونلی یعنی صرف دوستوں کی حد تک رکھ سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں آپ فرینڈز آف فرینڈز یعنی دوستوں کے دوستوں کو اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ بھی آپ کی پروفائل تک رسائی حاصل کرسکیں۔ آخری صورت ہے پبلک جس صورت میں آپ کی پروفائل فیس بک اور اس کے غیر صارفین سب کی رسائی میں ہو گی۔ فیس بک اس وقت آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنی ایک پوسٹ یا تصویر یا ویڈیو کی پرائیویسی علیحدہ سے کر سکیں جس صورت میں اگر آپ کی پروفائل کی پرائیویسی فرینڈز اونلی ہے تو آپ ایک ویڈیو یا تصویر کو پبلک کر کے سب سے شئیر کر سکتے ہیں۔اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہر شخص آپ کی تصاویر اور فیس بک پروفائل پر نظر ڈالے تو بہتر ہو گا کہ آپ اپنی پروفائل کی پرائیویسی کی سیٹنگ کو فرینڈز اونلی پر رکھیں۔

[pullquote]
Share شئیرکے معنی؟[/pullquote]

اگر آپ کو کوئی خبر یا تصویر پسند آتا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دوست بھی اسے دیکھیں تو آپ اس کے نیچے دئے گئے شئیر کے لفظ پر کلک کر کے اسے شئیر کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ ایک اچھی یا دلچسپ چیز لوگوں کے استفادہ کیلئے پھیلاتے ہیں۔

[pullquote]ٹیگ کرنا؟[/pullquote]

فیس بک پر ٹیگ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اگر کوئی تصویر یا خبر یا کچھ بھی اپنے کسی فرینڈ کے ساتھ شئیر کرنا چاہیں تو آپ اسے اس میں ٹیگ کر سکتے ہیں اور یہ اس دوست کا نام لکھنے سے فوراً آپ کے سامنے آ جاتا ہے۔ اس طرح اس دوست کو پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے اس کیلئے کچھ شئیر کیا ہے۔

[pullquote]
کسے کہتے ہیںLike لائک کرنا؟[/pullquote]

اس انگریزی کے لفظ کا مطب پسند کرنا ہے اور فیس بک اس لفظ کو کئی معنوں میں لیتا ہے کیونکہ اگر آپ کوئی تصویر یا خبر کو لائک کرتے ہیں تو یہ آپ کے صفحے پر نظر آتی ہے اور دوسروں کو بھی نظر آتا ہے کہ آپ نے کیا پسند کیا ہے جس سے وہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ فیس بک جلد ہی شئیر کی جگہ پر لائک کو عام طور پر نافذ کرے گا جس کی مدد سے آپ مختلف مواد ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرسکیں گے لیکن ابھی اس بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

[pullquote]Comment کمنٹ کیا ہے؟[/pullquote]

کسی خبر، تصویر، لنک یا دوسری کسی بھی چیز پر کمنٹ کرنے کا مطلب ہے اس پر اظہار رائے کرنا یا تبصرہ کرنا۔ اکثر فیس بک پر لمبی بحثیں ہوتی ہیں مختلف چیزوں پر جو کہ کمنٹس کی صورت میں ہوتی ہیں۔جیسے شاہین نے ممبئی بند پر کمینٹ کیا تو ایک آفت آگئی۔

[pullquote]ٹائم لائن کا فائدہ؟[/pullquote]

فیس بک نے کچھ عرصہ قبل ایک نیا نظام شروع کیا جس کے تحت ایک فیس بک کے صارف کی پوری زندگی کا ایک خاکہ تیار کیا جاسکے جس میں پیدائش سے لے کر مختلف واقعات کو نمایاں کرنے سمیت کئی نئے طریق متعارف کروائے گئے۔ اس نئے نظام کو ٹائم لائن کہا جاتا ہے کیونہ یہ ایک فرد واحد کی زندگی کے تمام حالات و واقعات کو نمایاں کر کے دکھاتا ہے۔

[pullquote]فرینڈکون ہیں؟[/pullquote]

فیس بک پر اگر آپ سے کوئی رابطہ کرنا چاہتا ہے تو اسے آپ کو ایک فرینڈ ریکوئسٹ یا دوستی کا پیغام بھجوانا پڑے گا اور جب تک آپ اسے منظور نہیں کریں گے وہ شخص آپ کی تصاویر اور ذاتی معلومات تک رسائی نہیں حاصل کر سکے گا۔ لیکن اس کیلئے آپ کو اپنی پرائیوسی کی سیٹنگ ’صرف دوستوں‘ یا فرینڈز اونلی پر کرنا پڑے گا تاکہ صرف آپ کے دوست ہی آپ کی تصاویر، ویڈیوز اور دوسری چیزوں پر نظر ڈال سکیں۔

[pullquote]پوسٹ کیا ہے؟[/pullquote]

جس طرح ٹوئٹر پر ٹویٹ ہوتی ہے اسی طرح فیس بک پر پوسٹ ہوتی ہے جس میں آپ کے پاس کافی حد تک لکھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ اگر آپ کوئی تصویر، ویڈیو یا عمومی احوال لکھ کر اسے دوستوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں تو اسے پوسٹ کہا جاتا ہے۔ آئی بی سی اردو کے فیس بک صفحے پر جو خبریں رکھی جاتی ہیں وہ بھی ایک طرح کی پوسٹ ہوتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے