میچ کے دوران پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر کو دل کا دورہ

سڈنی: ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑی راجا ارشد حیات کو دل کا دورہ پڑگیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کا شہر سڈنی تاریخ کے پہلے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روز ڈیل کرکٹ گراؤنڈ سڈنی میں حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے راجا ارشد حیات بیٹنگ کر رہے تھے، ابھی انہوں نے محض 24 رنز ہی بنائے تھے کہ ان کے سینے میں شدید درد اٹھا۔

52 سالہ ارشد حیات کو ایمبولینس کے ذریعے فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ انھیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے، جس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیئے جانے کے بعد وہ ٹورنامنٹ چھوڑ کر واپس انگلینڈ جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ویٹرنز ورلڈ کپ میں عمر کی کم سے کم حد 50 سال رکھی گئی ہے۔

ماضی میں بھی ویٹرنز کرکٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے اور کھلاڑیوں کی اموات کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے راجا ارشد حیات کا تعلق ساہیوال سے ہے، وہ 1989ء سے 1999ء تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

39 فرسٹ کلاس میچوں میں ارشد حیات نے ایک سینچری کی مدد سے 1397 رنز بنائے، چند سال پہلے انہوں نے انگلینڈ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے