اینکرشاہد مسعود کو جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد: مقامی عدالت نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود نے گذشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اُس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

انہیں آج اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔

مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے