وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کابینہ گزشتہ اجلاس میں کیےگئے فیصلوں کی عملداری کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرےگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران گلگت بلتستان میں اصلاحات اور عبوری صوبے کا درجہ دیئے جانے کا امکان ہے اور وزیر برائے امور کشمیر اور وزیر قانون اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران گیس کی صنعتوں کو سپلائی اور اکنامک افئیرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس کے دوران نجی فضائی کمپنی کے لائسنس میں توسیع اور پاکستان اکادمی ادیبات کے ڈپٹی سیکرٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب عالمی انسداد کرپشن دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ دستاویزات کی رازداری سے متعلق اقدامات کا معاملہ بھی زیرغور لایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے