ملالہ یوسف زئی کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی کا لیڈرشپ ایوارڈ

لندن: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات پر ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے گلیٹسمین ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا۔

ہارورڈ کے کینیڈی اسکول کے مطابق یہ اعزاز ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کے لیے مسلسل جدوجہد اور متحرک رہنے پر دیا گیا ہے۔

ہارورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملالہ کی کہانی نے نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے متاثر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ملالہ کو 2012 میں سوات میں دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں اور اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

ملالہ کو 2014 میں محض 17 برس کی عمر میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

ملالہ یوسفزئی خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتی ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے