انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 138 روپے 88 پیسے کا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 138 روپے 88 پیسے کا ہوگیا۔

مبادلہ مارکیٹ میں کاروبار دوران ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے اضافہ ہوا جس کی اس کی قدر 138 روپے 88 پیسے رہی۔

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 139 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی خریداری 139 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے