سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں ہونے والے مسلسل اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونا فی تولہ 350 روپے کے اضافے کے بعد 64 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد فی تولہ 64 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 300 روپے کے اضافے کے بعد 55 ہزار 641 روپے کا ہو چکا ہے۔

ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے سونے کی قیمت 1242 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے