انتخابی عذرداری: عمران خان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، ٹریبونل کا تحریری فیصلہ

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق 29 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی اور عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا۔

جسٹس شاہد وحید نے فیصلے میں لکھا کہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جاسکتی لہٰذا عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے