وزیراعظم نے کہا: وزارت اطلاعات میں آجائیں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 4 میٹنگز ہوئیں، وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔

فواد چوہدری سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ لندن میں 8 روز سے پکنک پر ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آ جائیں۔

وزیراعظم کی جانب سے وزارت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ’میں کہوں گا لویو تھینک یو ویری مچ‘۔

[pullquote]شیخ رشید کے دعوے پر فواد چوہدری کا ردعمل[/pullquote]

دوسری جانب برطانیہ کے دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں بطور ممبر قومی اسمبلی پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا لیکن یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے کہ اس وزارت کے لیے کون زیادہ موزوں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وزیر ہوں ایڈورٹائزنگ لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔

[pullquote]لندن پکنک کی بات مذاق میں کہی تھی: شیخ رشید[/pullquote]

بعد ازاں اپنے بیان کی وضاحت میں شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری بہترین وزیر اطلاعات ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری انتھک محنتی ہے، کوئی سوچے بھی نہیں کہ میں ان کے خلاف ہوں، کوئی یہ نہ سوچے کہ میں فواد کی جگہ لے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اُدھر کی ادھر ہو سکتی ہے لیکن میں وزیر اطلاعات بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ لندن پکنک کی بات مذاق میں کہی تھی، فواد سے کل بات ہوئی انہیں کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ آپ واپس آ جائیں، آپ کی بہت ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اطلاعات بننے کا کوئی شوق نہیں ہے، ریلوے میں بہت خوش ہوں اور اسی شعبے میں کارکردگی دکھاؤں گا۔

[pullquote]وزیر اطلاعات کی تبدیلی کی خبر میں صداقت نہیں: افتخار درانی[/pullquote]

اس معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بہترین کام کر رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقاتوں سے متعلق شیخ رشید خود بہتر بتا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری 4 روز سے لندن میں ہیں وہ کل وطن واپس آ جائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے حوالے سے مجھےکچھ علم نہیں ہے، اس حوالے سے پیر کو مختلف وزارتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وزیراعظم دونوں وزارتوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فوادچوہدری اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ شیخ رشید کے دعوے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے