کراچی: تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں تولیے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد قابو پالیا گیا۔

نیو کراچی کے علاقے میں قائم تولیے کی فیکٹری میں صبح سویرے لگنے والی آگ نے عمارت کی تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث وہاں رکھا گیا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔

تین گھنٹے سے زائد وقت تک لگی رہنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا جسے بھجانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 سے زیادہ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا جب کہ کارروائی میں پاک بحریہ کے 2 فائر ٹینڈرز اور دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شہری حکومت کی درخواست پر فائر ٹینڈرز پی این ڈاکیارڈ سے بھیجے گئے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں بیڈ شیٹ اور کپڑے کی مختلف اشیاء موجود تھیں۔

فائر آفیسرامتیاز افضل کا کہنا تھا کہ عمارت کی تیسری منزل کے اندر تک رسائی کے لیے دیواریں توڑیں گئیں اور آگ کو پھیلنے سے بچانے کے لیے فیکٹری میں موجود کپڑے کو باہر نکالا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے