امریکا اورعمران خان کا ایک ہی مؤقف ہے: شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امریکا کے ساتھ تعلقات میں تناؤ تھا اور اب امریکا وہی بات کہہ رہا ہے جو تحریک انصاف اور عمران خان کہتے آئے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان کو ہتھیار رکھتے ہوئے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں تمام فریق مل کر بیٹھیں اور پاکستان صرف معاونت فراہم کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت کئی دہائیوں کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اگر یہ تاثر ہے کہ معاشی مسائل تین ماہ میں پیدا ہوئے ہیں تو ایسا تاثر بالکل غلط ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر مشکل معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعت متفق ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا، آئندہ برس فروری میں لندن میں مسئلہ کشمیر پر ایک اجتماع کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے