احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئینی ترمیم میں حکومت کی مدد کی پیشکش کردی

اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبہ قائم کرنے کیلئے آئینی ترمیم میں وفاقی حکومت کی مدد کی پیشکش کر دی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرے، اپوزیشن مکمل تعاون کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت جلد انتخابات کا رسک نہیں لے گی، جلد انتخابات ہوئے تو عوام ان کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کرادے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پانچ سال کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے، روپے کی قدر میں کمی کی مثال نہیں ملتی، روپیہ فٹ بال کی طرح لڑھک رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت جو ملک میں احتساب کا عمل ہے،یہ مسلم لیگ ن کے خلاف ٹارگٹ ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں پر مسلم لیگ ن سے زیادہ سنگین مقدمات نیب میں زیر التوا ہیں،دیکھیں گے کہ نیب پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کیا اتنی ہی پھرتی دکھاتی ہے جتنی شہبازشریف کی گرفتاری میں دکھائی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے