وفاق کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری: وزراء کی تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزارتیں اور ڈویژن وزیراعظم کو تین ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی جب کہ تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں سے تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تفصیلی بریفنگ کے بعد 5 سے 7 منٹ تک ون آن ون سوالات اور جوابات ہوں گے جن میں وزیراعظم وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آج وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیے جانے کے بعد جن وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی وزیراعظم کی جانب سے ان کے قلمدان بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارتِ اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے جب کہ شیخ رشید کے بیان پر فواد چوہدری نے ان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی بھی پیشکش کی تھی تاہم بعد میں شیخ رشید نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے