کشمیر کو پی ایس ایل میں شامل کیا جائے، وزیراعظم پاکستان اورچیئرمین کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کشمیری کھلاڑیوں کا مطالبہ

آزادکشمیر کے معروف کرکٹر ، پشاور زلمی آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹر نیئر شہزاد عباسی نے کشمیری عوام کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے کے لیےوزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو خطوط تحریر کر دیے .

آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام کی نمائندگی کے لیے پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کی شامل ہونے سےکشمیر کا پاکستان سے رشتہ مزید مستحکم ہو گا۔

خط میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر کی آبادی 44لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔جس میں بڑی تعداد نوجوان طبقے کی ہے۔کرکٹ آزادکشمیر کے نوجوانوں کا جنون ہے لیکن بدقسمتی سے تاحال حکومتوں کی جانب سے ان نوجوانوں کو کوئی مناسب پلیٹ فارم مہیا نہیں کیا گیا۔کشمیری عوام کی بڑی تعداد مڈل ایسٹ ،یورپ اور امریکہ میں مقیم ہے جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے ۔

خط میں مزید تحریر کیا گیا ہےکہ عمران خان کا وژن تھا کہ علاقائی کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا، اس وژن کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ پی ایس ایل میں آزادکشمیر کی ٹیم کو بھی بھرپور نمائندگی دی جائے اور پی ایس ایل کے میچ آزادکشمیر میں بھی منعقد کروائے جائیں۔میچز کے انعقاد اورپی ایس ایل میں آزادکشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا ۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو پوری دنیا میں کاؤنٹی اور لیگز کھیل رہے ہیں، اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کروا سکتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے