لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

لاہور: پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔

پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لیے کُل 11 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے۔

ووٹرز کی آسانی کے لیے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئےہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پُرامن الیکشن کے لیے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے