وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی اجلاس میں شرکت سے ایوان کو تقویت ملتی ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک اسمبلی کی کارروائی نہیں ہونے دی جائے گی۔

اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی آمد پر بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے، سیکیورٹی اہلکار کہتے ہیں کہیں آپ کے پاس انڈے تو نہیں جس پر رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ جو سسٹم کو ڈسٹرب کرنا چاہتا ہوگا وہ ہی انڈے لائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این آر او مانگنے والی خبر درست نہ ہوئی تو عمران خان کا کیا ہوگا؟ جس پر علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید مناسب وقت پر این آر او مانگنے والوں کا نام لے آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے