سابق ویمن کرکٹر شرمین خان لاہور میں انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان 46 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا، وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں۔

شرمین خان اور شائزہ خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شرمین خان نے 2 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین نماز ظہر کے بعد ڈیفنس میں کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے