بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی

بالی وڈ میں شادیوں کے ٹرینڈ نے ایسا زور پکڑا ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا گزشتہ دنوں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑہ اور نک جونس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے بھی اپنی قریبی دوست سے شادی کرلی ہے۔

کپل شرما نے گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں اپنی گرل فرینڈ گنی چھترا کے ساتھ شادی رچائی جس میں بھارتی ٹی وی اسٹارز سمیت پنجابی گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

کپل شرما نے شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر پرستاروں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی ایک استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد کی جائے گی جب کہ 24 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والی دوسری استقبالیہ تقریب میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا، ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے