اپوزیشن کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جانے نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے آج بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو آج بھی اپوزیشن اراکین نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر احتجاج کیا۔

اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا تشویش کا باعث ہے، مجھے یقین ہے کہ آج آپ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیں گے۔

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن اراکین نے آج مسلسل دوسرے روز اسمبلی کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے