آزاد کشمیر:اصلی پستول کو کھلونا سمجھ کرکھیلنے والی 2 بہنیں گولی لگنے سے جاں بحق

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں کھیل کھیل میں دو سگی بہنوں کی جان چلی گئی، بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق پلندری کے علاقے نمب گوارہ میں 8 سال کا بچہ حماد اپنے پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا، جہاں صحن میں پستول رکھی ہوئی تھی۔

بچے کھلونا سمجھ کر پستول سے کھیلنے لگے کہ اس دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آکر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی۔

دوسری جانب ایمن کی 4 سالہ بہن نور گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جو اسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے