حکومتی فیصلے اور صحافیوں سےشیخ رشید نالاں کیوں!

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے سے نالاں نظر آئے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس 23 دسمبر کو پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گی، دس پندرہ دن میں ٹرینوں میں ٹریکرز لگا دیے جائیں گے،ٹریکرز کے بعد لوگوں کو ٹرینوں کے شیڈول کا بآسانی پتہ چل سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ شدید دھند کی صورت میں راولپنڈی اور لاہور کے درمیان خصوصی ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، آئندہ ہفتے پشاور میں ریلوے سے متعلق اجلاس ہوگا، فائیو اسٹار ہوٹل کوئی ٹرین چلانا چاہتے ہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کا محکمہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا، پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، فریٹ میں بہتری لانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جارہے ہیں، ہم کسی کو تنگ نہیں کر رہے مگر جو کام ہے وہ ہی کریں گے۔

[pullquote]’دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے سے ہمیں کوئی پذیرائی نہیں ملی‘[/pullquote]

پریس کانفرنس کے دوران سوال و جواب میں شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی اور اس حوالے سے حکومتی فیصلے پر نالاں نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے سے ہمیں کوئی پذیرائی نہیں ملی، اگر شہباز شریف ایماندار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی بے ایمان نہیں۔

[pullquote]سعد رفیق بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں: شیخ رشید[/pullquote]

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے والد کا مرتے دم تک احترام کروں گا یہ بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں، ہمارا تو کسی نے پروڈکشن آرڈر نہیں کیا، میری ماں کا جنازہ تھا اور مجھے کلاشنکوف کیس میں گرفتار کر لیا گیا، یہ جہازوں میں جاتے ہیں، فیملی کے ساتھ رہتے ہیں اور مذاکرات بھی کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں، فالودہ والے کا کیس سامنے آیا تو لگ پتا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرریلوے نے کہا کہ میں نے کلثوم بہن یا مریم بی بی سے متعلق کبھی بات نہیں کی، بلاول تو جانی ہے اس کے بارے میں تو بات کرتا ہوں۔

[pullquote]شیخ رشید صحافیوں سے ناراض: لال حویلی کی دعوت ہی منسوخ کردی[/pullquote]

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو لال حویلی میں دی گئی دعوت ہی منسوخ کردی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لیے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے۔

شیخ رشید نے صحافیوں کے سوال و جواب پر وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں کے کانوں تک جا پہنچی اس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا جب کہ وزیر اطلاعات نے بھی اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا تھا اور شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔

وزیر ریلوے صحافیوں کی جانب سے اس خبر کو بریک کیے جانے پر ناراض نکلے اور ہفتے کو پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کی دعوت ہی منسوخ کردی۔

شیخ رشید نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا، اس لیئے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی‘۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’چار مرتبہ وزیراطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے