جاپان کے شہرساپورو کے ریستوران میں دھماکا،41 افراد زخمی

ٹوکیو: جاپان کے شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکا ہوا جس کے فوری بعد ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد ریستوران کی 2 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی جبکہ جائے وقوع کی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لوگوں کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت اور وجہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں گیس کی بدبو محسوس کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے