برٹش ایئرویز کا 10 سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران برٹش ایئرویز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا اور برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

برٹش ایئرویز کے نمائندے کے مطابق برٹش ایئر ویز ہفتے میں تین فلائیٹ آپریٹ کرے گی۔

نمائندہ برٹس ایئرویز رچرڈ کراؤڈر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔

یاد رہے کہ برٹس ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد میں میرٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے