وسیم اکرم نے سرفراز سے کپتانی واپس لینے کی مخالفت کردی

ملتان: سابق اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کے لیے ایونٹ شروع ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، مجھے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جائے جو سرفراز کے بجائے کپتان بن سکتا ہو، سرفراز کے بعد ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے، سرفراز کے بعد عمران خان یا جاوید میاں داد نہیں بیٹھے جس میں سے کسی کو کپتان بنا دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے