سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا گیا جس کا حجم 11 کھرب 6 ارب ریال (295 ارب ڈالر) ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں شاہ سلمان نے مالی سال 2019 کے بجٹ کی منظوری دی۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بجٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 11 کھرب 6 ارب ریال (295 ارب ڈالر) ہے جو کہ سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ خسارہ 4 فیصد کمی کے ساتھ 131 ارب ریال پر آگیا ہے جبکہ سال 2018 کے مقابلے میں اخراجات میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق آمدنی میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ 975 ارب ریال کا تخمینہ لگایا ہے۔

[pullquote]سول اور فوج کے ملازمین کو ہرماہ ایک ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینے کا حکم[/pullquote]

دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے مالی سال میں عوام کیلئے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق شہریوں کو مہنگائی الاؤنس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے سول اور فوج کے ملازمین کو ہرماہ ایک ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان میں ریٹائرڈ ملازمین اور سوشل انشورنس لینے والے شہریوں کو ماہانہ 500 ریال الاؤنس دیا جائے گا جب کہ طلباء اور طالبات کے وظیفے میں بھی دس فیصد اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شہریوں کے ماہانہ الاؤنس اور طلبہ و طالبات کے وظیفے میں اضافے کی تجویز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے