بھارتی کرکٹر دھونی کی بیگم کی سینڈل کی کلپ باندھنے کی تصاویر وائرل

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیگم کی سینڈل کی کلپ باندھتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی نے خود کو ہر میدان میں ثابت کیا ہے، چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا دوستی یا بہترین والد کا، ہر روپ میں خود کو منوا کر چھوڑا ہے۔

دھونی نے اب خود کو اچھا شوہر بھی ثابت کیا ہے جس کیلئے انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی بس اہلیہ کی سینڈل کی کلپ ہی باندھی ہے۔

دھونی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کی جانب سے سینڈل کی کلپ باندھتے ہوئے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جوتے آپ نے دلائے ہیں تو ان کو آپ ہی باندھیے۔

تصاویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ٹروانصافینز نامی صارف نے کہا کہ صرف حقیقی مرد ہی خواتین کی عزت کو سمجھ سکتا ہے۔

ابھیشیک سنگھ نامی صارف نے لکھا کہ دھونی کی طرح سب مردوں کو ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔

ایک اور پروین نامی صارف کا کہنا تھا کہ اس کو سچا پیار کہتے ہیں۔

دھونی اپنے بچوں کے ساتھ بھی تفریح کی ویڈیو پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے پچھلے سال پاکستانی کپتان سرفراز کے بیٹے کے بھی خوب لاڈ اٹھائے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے