سپریم کورٹ کا ہندو جم خانہ کراچی سے ناپا کا دفتر منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے تاریخی ورثہ قرار دی گئی ہندو جم خانہ کی عمارت سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے دفتر کو فوری منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

تاریخی ورثہ قرار دیئے گئے ہندو جم خانہ کی عمارت خالی نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

جسٹس گلزار احمد نے عمارت خالی نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اب تک ناپا جم خانہ سے کہیں اور منتقل کیوں نہیں کیا گیا؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ سندھ حکومت کے پاس تو اپنے دفاتر کے لیے بھی جگہ نہیں ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ناپا کو وزیر اعلیٰ ہاؤس منتقل کرنا پڑے تو کریں مگر تاریخی عمارت کو اس طرح کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

سندھ حکومت ناپا کے لیے متبادل جگہ کے لیے کیا کر رہی ہے؟ ایسے تو آپ کہیں بھی کمرشل پلازے بنانا شروع کر دیں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ کو یہ عمارت خالی کرنا پڑے گی۔

عدالت نے سندھ حکومت سے ناپا کی منتقلی پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے