شریف برادران کی ون آن ون ملاقات: احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پر گفتگو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر دونوں بھائیوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق نواز شریف آج عقبی دروازے سے پارلیمنٹ پہنچے اور راہداری میں بھی انہوں نے شہباز شریف سے سرگوشیوں میں مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش اور خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کیے جو 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔

احتساب عدالت کی جانب سے پہلے ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی جاچکی ہے جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں 87 اور ارشد ملک کی عدالت میں 78 مرتبہ پیش ہوئے اور مجموعی طور پر وہ 165 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے