کشمیر کے لئے وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے رابطہ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت کی۔

عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

دو روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے