سانحہ 12 مئی کے 12 مقدمات کھول دیے گئے

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 65 اے کلاس مقدمات میں سے 11 ری اوپن کردیے۔

پولیس نے سانحہ 12 مئی کے اے کلاس مقدمات کے بارے میں رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کی جس کے بعد عدالت نے اے کلاس کیے گئے 65 مقدمات میں سے 11 ری اوپن کرکے اے ٹی سی ٹو میں منتقل کردیئے۔

عدالت کو مقدمات کی فائل موصول ہوگئی ہے اور ان مقدمات پر سماعت کل ہوگی۔

اے ٹی سی ٹو میں 12 مئی کے چار مقدمات پہلے ہی زیر سماعت ہیں،ان مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزم نامزد ہیں، چار مقدمات میں عدالت میئر کراچی و دیگر پر فرد جرم عائد کر چکی ہے جب کہ 11 مقدمات گڈاپ، بہادرآباد ،فیروز آباد اور ائیر پورٹ تھانے میں درج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے