سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

کراچی: سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

سندھ بھر میں مختلف کیٹیگریز کی 139 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

کراچی کی 24 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جب کے لیے 183 امیدوار میدان میں ہیں، اسی طرح حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 22 اضلاع میں 334 خالی نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جن میں ضلع کونسل کی 52 تحصیل یا ٹاون کونسل کی 32 اور ویلج یا نیبرہڈ کونسل کی 44 نشستیں شامل ہیں۔

69 خالی نشستوں پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے جب کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 251 ہے، ان میں 8 لاکھ 92 ہزار 438 مرد اور 6 لاکھ 79 ہزار 955 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی انتخابات کے لیے 1255 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 447 پولنگ اسٹیشنز مردوں، 387 خواتین جبکہ 421 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، ان پولنگ اسٹیشنز پر 1255 پریذائیڈنگ افسران خدمات انجام دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے