نوازشریف کی کارکن بن کر انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ان دنوں خاموش ہیں اور وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ٹوئٹر پر بھی سرگرم نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر مریم نواز نے انہیں رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے