نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ:اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کل دونوں ریفرنسز پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے اور نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

کمرہ عدالت میں مسم لیگ (ن) کے وکلا، رہنماؤں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیا پرسنز کو اپنی شناخت پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی ایک ہزار نفری تعینات کی جائے گی اور کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آج شام سے پولیس تعینات کردی جائے گی، ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے